بنوں: فتح خیل پولیس چوکی واقعےکے بعد پولیس کی کارروائیاں جاری، 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا

بنوں  میں فتح خیل پولیس چوکی واقعےکے بعد پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔

آرپی او کے مطابق  پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 5 دہشت گردوں کو  ہلاک کردیا گیا۔

آر پی او کے مطابق ہلاک دہشت گرد  سکیورٹی فورسز، سی ٹی ڈی اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

وفاقی  وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں میں 5 دہشت گردوں کو جہنم  واصل کرنے پر کے پی پولیس کی ستائش کی ہے۔

وزیر داخلہ نے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام  بنانے  پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا ہےکہ  دہشت گردوں کے خلاف خیبرپختونخوا پولیس کی کارروائیاں قابل ستائش ہیں، قوم کو پولیس کے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے