تامل فلم انڈسٹری کے سینئر پروڈیوسر نے دریا میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

Senior Tamil film industry producer K. Rajan ends his life by jumping into the river

بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے معروف اور سینئر فلم پروڈیوسر کے راجن نے مبینہ طور پر چنئی میں دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 85 سالہ پروڈیوسر نے چنئی کے آدیار دریا میں چھلانگ لگائی۔ پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ آدیار پل عبور کر رہے تھے اور اچانک اپنے ڈرائیور کو گاڑی روکنے کی ہدایت دی۔

رپورٹس کے مطابق گاڑی رکنے کے بعد کے راجن فوراً باہر نکلے اور دریا میں چھلانگ لگا دی۔ ڈرائیور نے فوری طور پر ریسکیو حکام کو اطلاع دی، جس کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں۔

بعد ازاں ریسکیو ٹیموں نے ان کی لاش دریا سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کے راجن نے 1980 کی دہائی میں تامل فلم انڈسٹری میں بطور پروڈیوسر اپنی شناخت بنائی۔ انہوں نے متعدد فلمیں پروڈیوس کرنے کے ساتھ ساتھ بعض فلموں کی ہدایت کاری بھی کی تھی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے