شہر میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، گزشتہ روز لاہور میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق آج بھی دن بھر موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،لاہور سمیت پنجاب بھر میں آئندہ چند روز تک گرمی کی لہر برقرار رہ سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نےپیشگوئی کی ہے کہ 19 مئی کے بعد رات کے اوقات میں ہوائیں چلنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے، جس سے گرمی کی شدت میں کچھ کمی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے گرمی سے بچنے کے لیے شہریوں کو احتیاطی تدابیراختیار کرنےکی ہدایت کی ہے۔
