مسلسل تین ماہ سے سرپلس رہنے والا ملکی کرنٹ اکاؤنٹ منفی ہوگیا

پاکستان کا جاری کھاتہ ایک بار پھر خسارے میں چلا گیا،مسلسل تین ماہ تک سرپلس رہنے کے بعد اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ منفی ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کےجاری کردہ اعدادوشمار کےمطابق اپریل 2026 میں ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ 32 کروڑ 40 لاکھ ڈالر خسارے کا شکار رہا۔

رواں سال یہ پہلا موقع ہےکہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس سےنکل کرخسارے میں گیا،اس سے قبل جنوری میں 7 کروڑ ڈالرجبکہ فروری میں 23 کروڑ ڈالرکا سرپلس ریکارڈ کیا گیا تھا،مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک ارب 13 کروڑ ڈالر سرپلس میں رہا تھا۔

ماہرین کےمطابق درآمدات میں اضافے، برآمدات میں کمی اور دیگر وجوہات نےکرنٹ اکاؤنٹ کومتاثر کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے