پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے زمینداروں سے 2 لاکھ 25 ہزار ٹن گندم خریدنے کا اعلان کر دیا۔
مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے اعلان کیا کہ خیبرپختونخوا حکومت 2لاکھ 25ہزارٹن گندم زمینداروں سےخریدنےجارہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کے پی حکومت اپنے وسائل سے 3500 روپے فی من کے حساب سے گندم خریدے گی۔
مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ زمینداروں کو گندم کی قیمت 24 گھنٹے کے اندر مال سپلائی کے بعد کی جائےگی۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال، گیس کی بندش اور آٹے کے بحران پر صوبائی حکومت، اپوزیشن اور گورنر خیبرپختونخوا ایک ہی پیج پر آگئے ہیں۔
پشاور میں منعقدہ اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل افریدی نے کہا کہ صوبے میں گیس کی بندش اور آٹے کے بحران نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے، جبکہ امن و امان کی صورتحال بھی حکومت کے لیے بڑا چیلنج بنا ہوا ہے جبکہ وفاق صوبے کو اس کا آئینی حق نہیں دے رہا۔
