امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے بھارت کے لیے اپاچی ہیلی کاپٹروں کی سپورٹ سروسز اور دفاعی آلات کی فروخت کی منظوری دے دی ہے، جس کی مجموعی مالیت تقریباً 198.2 ملین ڈالر بتائی گئی ہے۔
امریکی حکام کے مطابق اس معاہدے کے مرکزی کنٹریکٹرز بوئنگ اور Lockheed Martin ہوں گے۔
منظور شدہ سپورٹ پیکیج میں تربیتی پروگرام، سمیولیشن سسٹمز، مینٹی ننس، اسپیئر پارٹس اور دیگر تکنیکی خدمات شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کے پاس اس وقت 28 اپاچی ہیلی کاپٹر موجود ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کے لیے Ultra-Light Howitzers کی سپورٹ کی بھی منظوری دی ہے، جس کی مالیت تقریباً 230 ملین ڈالر بتائی جا رہی ہے۔
