Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

پیٹرول ایک روپے فی لیٹراورڈیزل 4 روپے فی لیٹرسستا

نومبر 24, 2026

شہریوں کو مؤثر ریلیف کی فراہمی این سی سی آئی اے کی اولین ترجیح ہے۔ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی

نومبر 24, 2026

سوشل میڈیاپلیٹ فارمز ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اوردہشت گردعناصر کی سرگرمیاں بندکریں۔محسن نقوی

نومبر 24, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
بدھ, نومبر 25
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»شوبز»اداکارہ مومنہ اقبال کا ن لیگی ایم پی اے کی طرف سے ہراسانی اور دھمکیوں کا انکشاف، مریم نواز سے اپیل
شوبز

اداکارہ مومنہ اقبال کا ن لیگی ایم پی اے کی طرف سے ہراسانی اور دھمکیوں کا انکشاف، مریم نواز سے اپیل

EditorBy Editorمئی 20, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ مومنہ اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ وہ طویل عرصے سے مبینہ آن لائن ہراسانی، سائبر بُلنگ اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کا سامنا کر رہی ہیں۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ ایک سیاسی شخصیت سے وابستہ فرد کی جانب سے نہ صرف انہیں بلکہ ان کے اہلخانہ کو بھی شدید ذہنی دباؤ، خوف اور ہراسانی کا سامنا ہے۔

مومنہ اقبال نے 2018 میں ڈرامہ پارلر والی لڑکی سے اداکاری کا آغاز کیا تھا اور مختصر عرصے میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کر لیا۔ وہ خدا اور محبت 3، عہدِ وفا، سمجھوتہ، احسان فراموش اور دو کنارے جیسے مقبول ڈراموں میں اداکاری کر چکی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں دعویٰ کیا کہ وہ مسلم لیگ (ن) سے وابستہ ایک ایم پی اے کی جانب سے مسلسل آن لائن ہراسانی اور دھمکیوں کا شکار ہیں۔ ان کے مطابق انہوں نے متعدد بار متعلقہ اداروں، بشمول نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی، وفاقی تحقیقاتی ادارہ اور پنجاب پولیس سے رجوع کیا، تاہم سیاسی اثر و رسوخ کے باعث مؤثر کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

مومنہ اقبال کا کہنا تھا کہ انصاف فراہم کرنے کے بجائے ان کی شکایات کو دبانے کی کوشش کی گئی جبکہ بعض بااثر حلقوں کی جانب سے معاملہ خاموش کرنے کے لیے دباؤ بھی ڈالا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ قانونی کارروائی کی کوشش کے بعد ان کے خاندان کو بھی خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

اداکارہ نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کی جائیں، ان کے خاندان کو سیکیورٹی فراہم کی جائے اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر معاملے کو مسلسل نظر انداز کیا گیا تو وہ پریس کانفرنس کے ذریعے تمام ثبوت عوام کے سامنے پیش کریں گی۔

مومنہ اقبال نے مریم نواز سے بھی اپیل کی کہ وہ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے شفاف قانونی کارروائی یقینی بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اختیارات کے غلط استعمال اور انصاف میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہونی چاہیے۔

اداکارہ کی پوسٹ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں اور صارفین کی بڑی تعداد نے ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔ مختلف صارفین نے حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو ہراسانی اور دھمکیوں سے تحفظ فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    جن کے پاس ماں باپ ہوتے ہیں، اُنہیں دعاؤں کے لیے کسی پیر کی ضرورت نہیں۔اداکار نبیل ظفر

    نومبر 24, 2026

    نامور گلوکارمحسن رضا خان انتقال کر گئے

    نومبر 24, 2026

    ڈرامہ "درِ نجات” کے دو نئے کرداروں ’بیلا اور امان‘ نے شائقین کواپنی جانب متوجہ کرلیا

    نومبر 23, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مینارِ پاکستان سے اٹھنے والی صدا

    نومبر 24, 2026

    دیارِ حرم کی داستان کا روحانی منظرنامہ

    نومبر 23, 2026

    زرداری صاحب کس بیٹے کے ساتھ ہیں؟

    نومبر 23, 2026

    اصلی نیوٹن اور جعلی آئن اسٹائن

    نومبر 23, 2026

    ‘فتنة الخوارج’و’فتنة الہندوستان’ اورقومی سلامتی کے ادارے

    نومبر 22, 2026

    جامعات کی عالمی درجہ بندی

    نومبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.