امریکا نے اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی فرانسسکا البانی کا نام پابندیوں کی فہرست سے نکال دیا

اقوام متحدہ کے مغربی کنارے اور غزہ سے متعلق خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانی کا نام امریکا کی پابندیوں کی فہرست سے ہٹا دیا گیا ہے، امریکی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ کے مطابق اس فیصلے کی کوئی واضح وجہ بیان نہیں کی گئی۔

امریکی وزارت خزانہ کے مطابق United States نے البانی کو اپنی ممنوعہ افراد کی فہرست سے خارج کر دیا ہے۔ یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اس سے ایک ہفتہ قبل ایک وفاقی جج نے ان پابندیوں کو عارضی طور پر روک دیا تھا۔

عدالتی فیصلے میں ابتدائی طور پر یہ مؤقف سامنے آیا تھا کہ ممکن ہے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے عائد کردہ پابندیاں اظہارِ رائے کے آزادانہ حقوق کی خلاف ورزی ہوں۔

رپورٹس کے مطابق فرانسسکا البانی پر پہلے امریکی انتظامیہ نے “سیاسی اور اقتصادی جنگ” میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت پابندیاں عائد کی تھیں، جن کے باعث انہیں امریکا میں داخلے اور مالی لین دین کی سہولتوں سے محروم کر دیا گیا تھا۔

البانی پر طویل عرصے سے اسرائیل کے خلاف سخت مؤقف اور متنازع بیانات دینے کے الزامات بھی عائد کیے جاتے رہے ہیں، جس کے باعث یہ معاملہ بین الاقوامی سطح پر بحث کا موضوع بنا رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے