وزارت پیٹرولیم کا آئی ایم ایف کے لیوی اہداف پر تحفظات کا اظہار

وزارت پیٹرولیم نے آئی ایم ایف کی جانب سے پیٹرولیم لیوی میں اضافے کے مطالبے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

بجٹ 27-2026ء کے لیے آئی ایم ایف کے لیوی اہداف پر وزارت پیٹرولیم نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے  بجٹ تجاویز وزارت خزانہ کو بھجوا دی۔

ذرائع کے مطابق وزارت پیٹرولیم نے لیوی ہدف ایک ہزار ارب روپے رکھنے کا مطالبہ کردیا، پیٹرولیم لیوی کا ہدف رواں سال 1313 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا تاہم آئی ایم ایف کا اگلے سال 1727 ارب روپے کا ہدف رکھنے کا مطالبہ ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے لیوی ہدف میں 414 ارب روپے اضافے کا آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے۔ وزارت پیٹرولیم 50 روپے فی لیٹر تک لیوی مقرر کرنے کی خواہاں ہے، حکومت پیٹرول پر 108 روپے،ڈیزل پر  52 روپے فی لیٹر لیوی لے رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پیٹرولیم لیوی ہدف میں 18 فیصد اضافے کی سفارش کی ہے۔ آئندہ مالی سال میں پیٹرولیم لیوی 100 روپے فی لیٹر تک جانے کا امکان ہے۔ پیٹرولیم لیوی ہدف 1730 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے