ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ معاہدے کی حمایت کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر علاقائی رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں اس عمل کی حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اردوان نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے آزاد اور محفوظ گزرگاہ کا معاہدہ خطے میں استحکام کے لیے انتہائی اہم ہے اور اس سے عالمی توانائی منڈیوں کو بھی ریلیف مل سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ کسی بھی ممکنہ معاہدے کے نفاذ کے مرحلے میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
دوسری جانب رپورٹس کے مطابق خطے کی صورتحال پر ہونے والی ایک ٹیلی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی عاصم منیر نے کی، جس میں امریکہ، خلیجی ممالک اور دیگر علاقائی رہنما بھی شریک تھے۔
