سرسبز نیشنل کبڈی چیمپئن شپ آج سے شروع ہو گئی، پاک آرمی سمیت آٹھ قومی اداروں کی ٹیمیں شریک

پاکستان کبڈی کے 4 کھلاڑیوں پر ڈوپ ٹیسٹ سے انکار پر 4 سال کی پابندی عائد

فیصل آباد میں چار روزہ سرسبز نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز آج سے ہو رہا ہے، جس میں پاکستان کے مختلف قومی اداروں کی آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری محمد سرور رانا کے مطابق چیمپئن شپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب ملک پور کبڈی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی چوہدری شافع حسین ہوں گے، جبکہ دیگر مہمانوں میں کمشنر فیصل آباد، ڈپٹی کمشنر، سی پی او، آر پی او اور مختلف ارکانِ پارلیمنٹ بھی شامل ہوں گے۔

یہ ایونٹ 14 اپریل سے 17 اپریل تک جاری رہے گا، جس میں مختلف قومی اداروں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ایئر فورس، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس، ہائر ایجوکیشن کمیشن، واپڈا اور پاکستان ریلوے پولیس سمیت آٹھ ٹیمیں شامل ہیں۔

منتظمین کے مطابق ایونٹ کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کھلاڑیوں اور شائقین کو محفوظ اور منظم ماحول فراہم کیا جا سکے۔

کبڈی چیمپئن شپ کو پاکستان میں روایتی کھیلوں کے فروغ اور قومی اداروں کے درمیان کھیلوں کے صحت مند مقابلے کے فروغ کے لیے اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے