حج کے باقاعدہ مناسک کا آغاز ہو گیا ہے اور دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج خیموں کے شہر منیٰ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔
حکام کے مطابق عازمین کی منیٰ منتقلی کا عمل آج دوپہر تک جاری رہے گا، جہاں وہ پیر اور منگل کی درمیانی شب قیام کریں گے۔
عازمین حج منگل 9 ذی الحج کو حج کے رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ کی ادائیگی کے لیے عرفات روانہ ہوں گے۔
سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کے مطابق منیٰ اور عرفات میں موسم شدید گرم ہے، جبکہ یومِ عرفہ کے موقع پر درجہ حرارت تقریباً 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
شدید گرمی کے پیشِ نظر سعودی حکام نے مقدس مقامات پر عازمین کی سہولت کے لیے اضافی سایہ دار مقامات، مسٹ فین، ٹھنڈک کے انتظامات اور طبی سہولیات فراہم کر دی ہیں تاکہ حجاج کرام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔
