امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مجوزہ معاہدہ ابھی حتمی طور پر طے نہیں پایا، تاہم اس حوالے سے مثبت پیش رفت اور “اچھی خبر” سامنے آنے کا امکان ہے۔
امریکی ٹی وی چینل ABC News کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ “بری ڈیل” نہیں کرتے اور جو معاہدہ زیرِ غور ہے وہ سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دور کے ایران معاہدے سے بالکل مختلف ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت تک کسی نے معاہدے کی تفصیلات نہیں دیکھی ہیں، اس لیے بغیر مکمل معلومات کے تنقید کرنا درست نہیں۔
ٹرمپ کے مطابق ایران سے مذاکرات منظم اور تعمیری انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، اور کسی بھی معاہدے کی کامیابی کا انحصار ایران کے فیصلوں پر ہوگا۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ان کے پیشروؤں کو یہ مسئلہ پہلے ہی حل کر لینا چاہیے تھا، اور اب کوشش کی جا رہی ہے کہ ایسا معاہدہ ہو جو امریکا کے مفادات اور خطے کے استحکام دونوں کے لیے فائدہ مند ہو۔
