ٹرمپ کی عمان کو دھمکی، ایران معاہدے پر بھی سخت مؤقف برقرار

Trump sharply criticizes US media, calls news about Iran “biased”

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اتحادی ملک عمان کو سخت لہجے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمان کو “دیگر ممالک کی طرح برتاؤ کرنا ہوگا، ورنہ تباہ کر دیا جائے گا۔”

ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ اگر عمان نے ایران کا ساتھ دیا، خصوصاً آبنائے ہرمز کے معاملے پر، تو امریکا سخت ردعمل دے سکتا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران معاہدے کے لیے “بے تاب” ہے، تاہم ابھی تک کوئی حتمی ڈیل طے نہیں پائی۔ انہوں نے ایک بار پھر دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ “ایران کسی بھی قیمت پر ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔”

امریکی صدر کے مطابق ایران کے پاس “دوسرا کوئی راستہ نہیں”، اور اب یا تو معاہدہ ہوگا یا پھر امریکا “اپنا کام مکمل کرے گا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ وہی کارروائی کر سکتا تھا جو اس نے وینزویلا میں کی، تاہم ایران کے خلاف ممکنہ کارروائی پاکستان کی درخواست پر روک دی گئی۔

ٹرمپ نے اس موقع پر شہباز شریف اور سید عاصم منیر کو “عظیم شخصیات” قرار دیتے ہوئے ان کے کردار کی تعریف بھی کی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے