بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق قلعہ عبداللہ میں میزئی اڈا نادرا مارکیٹ میں موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے 5 افراد کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، جنکے تلاش جاری ہے۔ جابحق افراد کے لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ چمن شاہراہ بلاک کردی۔
