نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے انٹرن شپ پروگرام شروع کردیا

پاکستان کی سائبر اسپیس کے تحفظ کے لیے افرادی قوت کی تیاری کےلیے نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے سائبر سیکیورٹی انٹرن شپ پروگرام شروع کردیا۔

زیرتعلیم طلبا اور حالیہ گریجویٹس 6 ہفتوں کی عملی تربیت حاصل کریں گے۔ انٹرن شپ پروگرام کے لیے درخواستیں 16 جون تک آن لائن جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ انٹرن شپ پروگرام کا دورانیہ 6 ہفتے ہوگا،طلبہ اور حالیہ گریجویٹس اہل ہوں گے۔

پروگرام میں انسڈنٹ رسپانس،تھریٹ انٹیلی جنس اور وَلنریبلٹی منیجمنٹ کی تربیت شامل ہے، گورننس، کمپلائنس، ڈیجیٹل فرانزکس، سافٹ ویئر ٹیسٹنگ اور اے آئی ڈویلپمنٹ بھی شامل ہے۔

انٹرنز کو سائبر سیکیورٹی ماہرین کے ساتھ عملی کام کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا، انٹرنز کو حقیقی سائبر سیکیورٹی منصوبوں پر کام کرنے کا عملی تجربہ حاصل ہوگا۔ منتخب امیدواروں کو ماہرین کی جانب سے تربیت اور مینٹورشپ بھی فراہم کی جائے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے