ٹیکس اور کسٹمز کے 5700 ارب روپے مالیت کے 50 ہزار سے زائد مقدمات زیر التوا

ایف بی آر ذرائع کے مطابق اپیلٹ ٹربیونلز میں سب سے زیادہ 27 ہزار 621 مقدمات اپیلٹ ٹریبونلز میں زیر التوا ہیں، جن کی مجموعی مالیت 3383 ارب روپے بنتی ہے۔

کلکٹر ایڈجوڈیکیشن کے پاس 58 ارب 30 کروڑ کے 2155 کیسز ہیں، جبکہ کلکٹر اپیلز کے پاس 46 ارب 30 کروڑ روپے کے 322 کیسز ہیں۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں 184 ارب روپے کے 3961 ٹیکس اور کسٹمز کیسز زیر سماعت ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں 977 ارب روپے کے 8232 کیسز زیر سماعت ہیں، جبکہ سندھ ہائیکورٹ میں بھی ٹیکس اور کسٹمز کے 558 ارب روپے کے 5521 کیسز زیر سماعت ہیں۔

اسی طرح اسلام آباد ہائیکورٹ میں 2210 مقدمات 492 ارب روپے مالیت کے زیر سماعت ہیں، پشاور ہائیکورٹ میں 528 مقدمات 28 ارب روپے جبکہ بلوچستان ہائیکورٹ میں 186 مقدمات 8 ارب روپے مالیت کے زیر التوا ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے