جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی میں مجرا کروانے پر مقدمہ درج

راولپنڈی جوڈیشل کمپلیکس میں مجرا کی محفل سجانے پر سیشن کورٹ کے چوکیدار کی مدعیت میں تھانہ سول لائنز میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی۔

مدعی مقدمہ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو دیکھی جس میں جوڈیشل کمپلیکس میں مرد و خواتین نازیبا حرکات کر رہے ہیں ۔ واقعہ جوڈیشل کمپلیکس کے اس حصے میں پیش آیا جو وکلا کے زیر استعمال ہے۔

مدعی مقدمہ کے مطابق ویڈیو میں ملزمان کے چہرے واضح دیکھے جا سکتے ہیں ۔ ان کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کی جائے ۔ سول لائنز پولیس نے مقدمہ کے اندراج کے بعد ویڈیو میں نظر آنے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے