صدر ٹرمپ کے ممکنہ ڈیل سے متعلق بیان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ کروڈ آئل کی قیمت تقریباً ڈیڑھ فیصد کمی کے بعد 92.91 ڈالر فی بیرل ہوگئی،جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے نرخ بھی کم ہو گئے اور قیمت 89.66 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ معاہدہ ہوا تو تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔
