ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت 32 سالہ طاہرہ بی بی اپنے دو کمسن بچوں کے ہمراہ موجود تھیں کہ اچانک جنریٹر میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث تینوں آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کر دیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق پانچ سالہ عبدالمنان اور دو سالہ عبدالحسیب 55 سے 65 فیصد تک جھلس گئے، جبکہ خاتون بھی شدید زخمی ہوئیں، متاثرین کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں مزید علاج کے لیے لاہور ریفر کر دیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد ججہ کلاں اور گردونواح کے علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ اہل علاقہ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
ریسکیو 1122 کے بروقت رسپانس کو شہریوں نے سراہا، جس کے باعث زخمیوں کو فوری طبی امداد اور ہسپتال منتقلی ممکن ہو سکی۔
