امریکی حملوں کے بعد ایران کی سخت وارننگ، عباس عراقچی نے جوابی کارروائی کا عندیہ دے دیا

Iranian Foreign Minister thanks Pakistan for its support, praises its diplomatic role

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے رات گئے ایران کے خلاف امریکی حملوں کے بعد سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران اپنی سلامتی کے خلاف کسی بھی حملے یا دھمکی کو بغیر جواب کے نہیں چھوڑے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اگر امریکہ اور دیگر بیرونی قوتیں خود کو محفوظ رکھنا چاہتی ہیں تو انہیں خطے سے نکل جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ خلیج فارس کی تاریخ بیرونی مداخلت کے منفی نتائج سے بھری پڑی ہے اور ماضی میں بھی غیر ملکی مداخلت کاروں کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ "میدان جنگ میں اپنی ناکامیوں کے باوجود امریکہ نے ہمارے عزم کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔” انہوں نے زور دیا کہ ایرانی مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کے واقعے کے بعد ایران کے خلاف "دفاعی نوعیت” کے حملے شروع کیے ہیں۔ امریکی حکام کا مؤقف ہے کہ یہ کارروائی امریکی فوجی اثاثوں کو نشانہ بنائے جانے کے جواب میں کی گئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے