ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں موسم گرم رہنے کی توقع ہےجبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرمی پڑ سکتی ہے،دن کا درجہ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد اورگردونواح میں موسم شدید گرم اورخشک رہنے کی توقع ہے جبکہ دن کا درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہےگا،جبکہ زیریں اضلاع میں شدید گرمی پڑنے کی پیشگوئی کی گئی ہے،کوہستان اورمالاکنڈ میں چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔

سندھ میں موسم شدید گرم اور خشک رہےگا،جہاں بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 6 ڈگری تک زیادہ رہنےکی پیشگوئی کی گئی ہے،اضلاع میں جیکب آباد،لاڑکانہ،موہنجوداڑو، دادو، شہید بینظیر آباد، گھوٹکی اور خیرپور شامل ہیں۔

بلوچستان کےوسطی اورجنوبی اضلاع میں بھی موسم شدیدگرم رہنےکی توقع ہے،صوبےمیں درجہ حرارت معمول سے 6ڈگری زیادہ رہنےکاامکان ہے،متاثرہ علاقوں میں سبی،تربت،پنجگور،ڈیرہ بگٹی، کوہلو، بارکھان، نصیر آباد اور قلات شامل ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے