شندور پولو فیسٹیول 2026: گلگت بلتستان نے سنسنی خیز فائنل میں چترال کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ شندور میں کھیلے گئے شاندار فائنل میں گلگت بلتستان کی ٹیم نے روایتی حریف چترال کو 5 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے کر شندور پولو فیسٹیول 2026 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

فائنل میچ انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز ثابت ہوا، جہاں دونوں ٹیموں نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا۔ میچ کے دوران کھلاڑیوں نے شاندار مہارت اور عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کی۔

اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی کور کمانڈر الیون کور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری تھے، جنہوں نے روایتی انداز میں گیند پھینک کر فائنل میچ کا افتتاح کیا۔ میچ دیکھنے کے لیے ملک بھر سے بڑی تعداد میں سیاح، مقامی افراد اور پولو کے شائقین شندور پہنچے۔

مقابلے کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا، تاہم گلگت بلتستان کی ٹیم نے بہتر حکمت عملی اور مؤثر حملوں کے ذریعے ایک گول کی برتری برقرار رکھتے ہوئے کامیابی حاصل کر لی۔

میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں جبکہ شندور فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریبات نے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔ شندور پولو فیسٹیول نہ صرف کھیلوں کے فروغ بلکہ گلگت بلتستان اور چترال کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی اور روایتی روابط کی ایک اہم علامت سمجھا جاتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے