کاروبار ایف بی آر کے ساتھ ڈیجیٹل انٹیگریشن نہ کرنے پر دس لاکھ روپے تک جرمانے کی تجویز

بجٹ 2026-27 میں ڈیجیٹل ٹیکس سسٹم میں شامل نہ ہونے والوں پر بھاری جرمانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

مجوزہ فنانس بل کےمطابق جو کاروبار ایف بی آر کےساتھ ڈیجیٹل انٹیگریشن نہیں کریں گےان پر 10 لاکھ روپےتک جرمانہ جبکہ مسلسل خلاف ورزی کی صورت میں 50 لاکھ روپے تک کی تجویز ہے،مقررہ مدت میں انٹیگریشن نہ کرنے والےکاروبار سیل کیے جا سکیں گے۔

فنانس بل میں جعلی اورفرضی ٹیکس انوائسزکےاجراء کےخلاف بھی سخت اقدامات شامل ہیں،جعلی انوائس جاری کرنےوالوں پرانوائس کی مکمل مالیت کےبرابرجرمانہ عائد کرنےکی تجویز دی گئی ہے،جبکہ ایسے افرادکی عوامی فہرست جاری کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

فرضی انوائسز کی بنیاد پر حاصل کیا گیا ٹیکس کریڈٹ خود بخود منسوخ ہو جائے گا اور اس کے لیے ایک خودکار ایکشن سسٹم متعارف کرانے کی تجویز بھی شامل ہے

فنانس بل کےمطابق ان پٹ اورآؤٹ پٹ ٹیکس میں فرق ثابت ہونےپر 20 فیصدجرمانہ عائدکیاجائےگا،جبکہ غلط ان پٹ ٹیکس کریڈٹ پرسرچارج کےساتھ اضافی جرمانہ بھی ہوگا،جعلی انوائسزکےمعاملات میں خریداربھی کارروائی کی زدمیں آئیں گے،اگر 60 دن کےاندرٹیکس کریڈٹ واپس نہ کیاگیاتو 20 فیصد اضافی جرمانہ عائدکرنےکی تجویز بھی فنانس بل کا حصہ ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے