چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہے اسلام آباد معاہدے پر دستخط کا قریب آنا تاریخی لمحہ ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا عالمی توجہ پاکستان پر مرکوز لیکن آزادکشمیر کی بے چینی ملکی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہے،احتجاجی صورتحال دشمن عناصر اور بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ کو فائدہ اٹھانے کا موقع دے رہی ہے
آزادکشمیرمیں قانون ہاتھ میں لینے والے افراد خود کو حکام کے حوالے کریں قانونی عمل کو اپنا راستہ اختیار کرنےدیا جائے،سیاسی شکایات کا حل جمہوری ، آئینی اور پرامن طریقوں سے نکالا جانا چاہیے ۔ مسائل کے حل کا فورم پارلیمان اورسیاسی عمل ہےسڑکیں نہیں،پیپلزپارٹی الیکشن کمیشن سے قبل از وقت جاری انتخابی شیڈول واپس لینےکا مطالبہ کر چکی۔
زیرالتوا شکایات کےازالےکیلئے ٹروتھ اینڈ ریکینسیلی ایشن کمیشن بنانےکی کوشش کریں گے،کشمیری عوام کواحتجاج،محاذ آرائی اورغیریقینی صورتحال کےچکروں سےنکلنا چاہیے،آزادکشمیرحکومت مناسب وقت پر احتجاجی جماعتوں سےمتعلق نوٹیفکیشنزکاجائزہ لے سکتی ہے،تاہم قانون کی حکمرانی برقراررکھنےپرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،بےگناہ افراد کو دوسروں کے اقدامات کی سزا نہیں ملنی چاہیے۔
