برمنگھم میں جاری آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے ہائی وولٹیج مقابلے میں بھارتویمنز ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اہم میچ Edgbaston Cricket Ground میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں دونوں روایتی حریف ٹیمیں ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرنے کے لیے میدان میں اتری ہیں۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان ہرمن پریت کور نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے، اسی وجہ سے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ورلڈ کپ میں ٹیم کی کارکردگی نے کھلاڑیوں کا اعتماد بڑھایا ہے اور پوری ٹیم اس اہم مقابلے کے لیے پُرجوش ہے۔
دوسری جانب پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان Fatima Sana نے بھی وکٹ کو بیٹنگ کے لیے موزوں قرار دیا، تاہم انہوں نے اپنی ٹیم کے بولنگ اٹیک پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
