پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے خلاف اہم میچ سے قبل قومی ویمنز ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں بابر اعظم نے پاکستان ویمنز ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ "ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ہماری ویمنز ٹیم کو نیک خواہشات۔”
انہوں نے پاکستانی شائقین سے بھی اپیل کی کہ وہ قومی ٹیم کی بھرپور حمایت کریں۔ بابر اعظم نے کہا، "یہ وقت ہے کہ ہم اپنی کرکٹرز کو سپورٹ کریں۔”
قومی ویمنز ٹیم آج آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے اپنے پہلے میچ میں روایتی حریف بھارتکا سامنا کرے گی۔ یہ اہم مقابلہ Edgbaston Cricket Ground میں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے کھیلا جائے گا۔
فاطمہ ثنا کی قیادت میں پاکستان ویمنز ٹیم ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرنے کے لیے پرعزم ہے، جبکہ شائقین کرکٹ کی نظریں اس ہائی وولٹیج مقابلے پر مرکوز ہیں۔
