لبنان پر اسرائیلی حملے رکوانا امریکا کی ذمہ داری ہے، عباس عراقچی کا دوٹوک مؤقف

Iranian Foreign Minister Abbas Araqchi visits Pakistan, important diplomatic activities expected

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ لبنان کے خلاف اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو روکنا اور حالیہ جنگ بندی فریم ورک پر عمل درآمد یقینی بنانا امریکا کی ذمہ داری ہے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق عباس عراقچی نے پیر کے روز ترکیہ، مصر اور عراق کے وزرائے خارجہ سے علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونک رابطے کیے، جن میں خطے کی تازہ صورتحال، جنگ بندی کی کوششوں اور ایران و امریکا کے درمیان حالیہ سفارتی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اس موقع پر زور دیا کہ لبنان پر اسرائیل کے تمام حملے اور فوجی کارروائیاں فوری اور مکمل طور پر بند ہونی چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے طے پانے والے فریم ورک معاہدے کو مؤثر انداز میں نافذ کرنا ضروری ہے تاکہ خطے میں مزید کشیدگی پیدا نہ ہو۔

عباس عراقچی نے کہا کہ اس فریم ورک پر عمل درآمد کی بنیادی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے، کیونکہ واشنگٹن خطے میں جاری سفارتی عمل اور معاہدے کی پیش رفت میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی وزیر دفاع Yisrael Katz نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی افواج لبنان، شام اور غزہ کے سکیورٹی زونز سے انخلا نہیں کریں گی اور غیر معینہ مدت تک وہاں موجود رہیں گی۔ اس اعلان نے خطے میں مستقبل کی سکیورٹی صورتحال اور جنگ بندی کے امکانات پر نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے