جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومتی پالیسیوں پر سوالات اٹھا دیئے

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت کی معاشی پالیسیوں، داخلی سلامتی، خارجہ تعلقات اور پارلیمانی روایات پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں،  انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ قومی سلامتی کے اہم ترین معاملات پر پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس فوری طور پر بلایا جائے۔

قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پر بحث کے دوران مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہر سال کی طرح حکومت اپنے بجٹ کو کامیاب قرار دے رہی ہے، تاہم بعض حقائق ایسے ہیں جنہیں کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی معیشت اس وقت سنگین چیلنجز سے دوچار ہے اور قرضوں میں ہونے والے مسلسل اضافے نے عوام پر بوجھ بڑھا دیا ہے، جبکہ مہنگائی اور غربت نے عام آدمی کی زندگی مزید دشوار بنا دی ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے ملکی سلامتی، خارجہ پالیسی اور علاقائی صورتحال پر پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان معاملات پر ایوان کو اعتماد میں لینا انتہائی ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ہی مولانا فضل الرحمٰن نے آزاد کشمیر کے معاملات پر بھی پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے