ایران جنگ کے خاتمے کے بعد پاکستان2027کیلئے اپنی معاشی بہتری دیکھ رہا ہے: وزیر خزانہ

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ دفاعی اخراجات میں18فیصد اضافہ کرکے 3کھرب روپے تک بڑھایا۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ایران جنگ کے خاتمے کے بعد پاکستان2027کےلیے اپنی معاشی بہتری دیکھ رہا ہے، ایران جنگ کےدوران توانائی کےبنیادی ڈھانچےکونقصان پہنچا، اس تنازع نےمنہگائی کو دوبارہ دو ہندسوں میں پہنچا دیا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کو برقرار رکھنےکےلیےزیادہ ٹیکس آمدن پرانحصار کیا گیا ہے، بجٹ میں فوری تبدیلی کرناابھی قبل ازوقت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مزید پانڈا بانڈز، یورو بانڈز، امریکی ڈالر بانڈز جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، اگلے مالی سال میں2.82 ارب ڈالر کی کمرشل اور یورو بانڈ فنانسنگ کا تخمینہ ہے جبکہ پاکستان کو ایک ارب ڈالر کے مساوی پانڈا بانڈز کے اجرا کی منظوری بھی حاصل ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کرپٹو کرنسی، ٹوکنائزیشن اور ڈیجیٹل اثاثہ ایکسچینجز کو ریگولیٹ کرے گی اوراس کےبعد ان پر ٹیکس عائد کرنے پر غور کیا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے