وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام کا کہنا ہےکہ گلگت بلتستان میں دیگر کے ساتھ مل کر حکومت بناسکتے تھے، پیپلزپارٹی کو اکثریت رکھنے پر حکومت بنانے کی دعوت دی۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا کہ پہلی بار گلگت بلتستان میں شفاف اور غیر جانبدار انتخابات ہوئے،گلگت بلتستان میں دیگر کے ساتھ مل کر حکومت بناسکتے تھے لیکن پیپلزپارٹی کو اکثریت رکھنے پر حکومت بنانے کی دعوت دی۔
دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سےگفتگو میں کہا کہ میں پُر امید ہوں گلگت بلتستان میں حکومت بنا لیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے، اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی ہے مزید بات چیت بھی ہوگی۔
