لوئر دیر میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید

لوئر دیر میں باڈوان پل پرقائم پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا،حملے کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں کانسٹیبل محمد اسماعیل شہید ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ اہلکاروں نے بھرپورجوابی کارروائی کی،جس کے بعد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،واقعے کےبعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے فرار دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

پولیس کےمطابق شہید کانسٹیبل محمد اسماعیل کی نمازِجنازہ آج پولیس لائن تیمرگرہ میں ادا کی جائے گی،جس میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والےافراد شرکت کریں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے