روس: ویخریوو ایئر فیلڈ کے قریب طیارہ گر کر تباہ، دو افراد ہلاک

روس کے ماسکو ریجن میں واقع ویخریوو ایئر فیلڈ کے قریب ایک چھوٹا طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں اس میں سوار دو افراد ہلاک ہو گئے۔

چینی خبر رساں ایجنسی شنہوا کے مطابق علاقائی ہنگامی سروسز نے بتایا کہ یہ حادثہ ضلع سرگیئیف پوساد میں اس وقت پیش آیا جب طیارہ رن وے پر اترنے کی کوشش کر رہا تھا۔

حکام کے مطابق طیارہ زمین سے ٹکراتے ہی آگ کی لپیٹ میں آ گیا، جس کے باعث اس میں سوار دونوں افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ تاہم حادثے کے نتیجے میں زمین پر موجود کسی فرد کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ہنگامی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کے بعد ملبے کو ہٹا کر شواہد اکٹھے کیے گئے۔

روسی حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حادثہ تکنیکی خرابی، خراب موسمی حالات یا کسی انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے