سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ: بھارت نے پاکستان آمد کے لیے حکومتی کلیئرنس میں مدد مانگ لی

بھارتی والی بال ٹیم نے آئندہ ماہ اسلام آباد میں منعقد ہونے والی سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ (CAVA) میں شرکت کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان سے سیکیورٹی گارنٹی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

چیئرمین پاکستان والی بال فیڈریشن چوہدری محمد یعقوب کے مطابق بھارتی والی بال فیڈریشن نے باضابطہ طور پر پاکستان والی بال فیڈریشن سے رابطہ کیا ہے اور درخواست کی ہے کہ پاکستان کی جانب سے حکومتی سطح پر سیکیورٹی کلیئرنس دی جائے تاکہ بھارتی ٹیم اپنی حکومت سے سفر کی اجازت اور ویزوں کے حصول کے لیے ضروری منظوری حاصل کر سکے۔

چوہدری محمد یعقوب نے بتایا کہ بھارتی ٹیم پاکستان آکر ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان والی بال فیڈریشن نے متعلقہ حکومتی اداروں سے بھی رابطہ کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی ٹیم چیمپئن شپ میں شرکت کرتی ہے تو اس سے نہ صرف ٹورنامنٹ کی اہمیت میں اضافہ ہوگا بلکہ شائقین کی دلچسپی بھی مزید بڑھے گی۔

سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ 22 سے 29 جولائی تک اسلام آباد میں منعقد ہوگی، جس میں خطے کے دس ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ان میں میزبان پاکستان کے علاوہ بھارت، افغانستان، بنگلا دیش، نیپال، ترکمانستان، کرغزستان، قازقستان، مالدیپ اور سری لنکا شامل ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے