مسلح افواج اور عدلیہ پر تنقید نہیں ہونی چاہیے، علی محمد خان

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان کا کہنا ہےکہ مسلح افواج اور عدلیہ پر تنقید نہیں ہونی چاہیے۔ 

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن علی محمد خان نے کہا کہ  مسلح افواج اور عدلیہ پر تنقید نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن رہنماؤں کی تقاریر نہیں دکھائی جاتیں، یہ پابندی ختم کی جائے۔

علی محمد خان کی بات پر جواب دیتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ ایسا بالکل نہیں، کوئی پابندی نہیں ہے۔

دوسری جانب بیرسٹر گوہر نے اسمبلی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں ہماری تقاریر بند کردی جاتی ہیں،  بےشک آپ بعد میں تقاریرچلائیں لیکن چلائیں۔

اس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مجھےنیشنل سکیورٹی سے متعلق معاملات کو دیکھنا ہوتاہے، بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ ہم نیشنل سکیورٹی کے خلاف کوئی بات نہیں کرتے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے