حج 2027 کے لیے عازمین کی رجسٹریشن کل سے شروع ہوگی

حج 2027 کے لیے عازمین کی رجسٹریشن کل سے شروع ہوگی۔

وزارت مذہبی امور نے حج کی رجسٹریشن کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا،حج 2027 کی رجسٹریشن مفت ہے،کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی،حج 2027 کی رجسٹریشن "پہلے آئیے، پہلے پائیے” کی بنیاد پر ہو گی،سرکاری اور نجی اسکیم کے تحت حج پر جانے کیلئے رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق رجسٹریشن کرائے بغیر کوئی شخص حج کے لیے درخواست نہیں دے سکے گا، رجسٹریشن کیلئے پاسپورٹ کا 26 نومبر 2027 تک مؤثر ہونا ضروری  ہے،ایک ہی خاندان کے افراد مشترکہ طور پر بھی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بھی حج رجسٹریشن کی سہولت ہوگی،عازمین حج رجسٹریشن ملک بھر کے مقررہ بینکوں سے کراسکتے ہیں،جبکہ عازمین گھر بیٹھے آن لائن بھی حج رجسٹریشن کرا سکیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے