پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی اور صوبائی قیادت نےخیبر پختونخوا کے ناراض اراکین صوبائی اسمبلی کو صوبائی بجٹ کی حمایت کرنے کی ہدایت کردی۔
خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں بیرسٹر گوہر کی دعوت پر بانی چیئرمین رہائی تحریک سےمتعلق اراکین کا اجلاس ہوا،جس میں بیرسٹر گوہر،جنید خان اور قومی اسمبلی کے چیف وہیپ عامر ڈوگرجس میں ناراض اراکین مشتاق غنی، محمد ادریس، سجاد بارکوال،سید قاسم شاہ، محمد نعیم اور عبد المنعم شریک ہوئے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور پارٹی کے صوبائی صدر جنید خان نے تمام اراکین صوبائی اسمبلی کو صوبائی بجٹ اجلاس میں شرکت کرنے اور اس کی حمایت کی ہدایت کی ۔
اجلاس میں لاہورمیں پی ٹی آئی کارکنوں کودی جانےوالی سزاؤں پراظہار افسوس کیاگیاجبکہ بانی چیئرمین کی رہائی تحریک سے متعلق امور پرغورکیاگیا،اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ بجٹ سیشن کے بعد اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوگاجس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی،سینٹ میں اپوزیشن لیڈرعلامہ ناصرعباس اور پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت شرکت کرے گی،جس میں بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
