قاہرہ سے واپسی پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار مدینہ منورہ پہنچ گئے، روضۂ رسول ﷺ پر حاضری

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قاہرہ سے واپسی کے دوران مدینہ منورہ پہنچ کر مسجد نبوی ﷺ میں حاضری دی اور روضۂ رسول اکرم ﷺ پر سلام پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں آر-4 وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی کے سفر کے دوران مدینہ منورہ پہنچے۔ مدینہ منورہ آمد پر سعودی عرب کے اعلیٰ حکام اور پاکستان کے سفیر نے ان کا استقبال کیا۔

اسحاق ڈار نے مسجد نبوی ﷺ میں حاضری دی، نوافل ادا کیے اور روضۂ رسول ﷺ پر حاضری کے دوران امت مسلمہ، پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم آج ہی مدینہ منورہ سے پاکستان روانہ ہوں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے