پنجاب میں پہلی بارمحرم الحرام کا سیکیورٹی پلان آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے تیار

پنجاب میں پہلی بارآرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے محرم الحرام کا سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا۔

پنجاب میں پہلی بارمحرم الحرام کےسیکیورٹی انتظامات آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی)کی مدد سے تشکیل دےدیےگئےہیں،اس نئےنظام کے تحت حساس جلوسوں اورمجالس کادس سالہ سیکیورٹی ریکارڈمکمل طور پرڈیجیٹلائز کر دیا گیا۔

حکام کےمطابق اسپیشل برانچ اورضلعی انتظامیہ کو ایک ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر منسلک کردیاگیاہےتاکہ تمام سیکیورٹی معلومات ایک مرکزی نظام کے ذریعے دستیاب ہوں۔

پولیس ذرائع کاکہنا ہےکہ محرم سیکیورٹی کےلیےاے آئی بیسڈ پیشگی وارننگ سسٹم بھی فعال کردیاگیا ہے،جو ممکنہ خطرات کی بروقت نشاندہی کرے گا۔

دس سالہ واقعاتی ریکارڈکی بنیاد پر حساس جلوسوں کی نئی سیکیورٹی گریڈنگ کی گئی ہے،جبکہ سیکیورٹی تعیناتیوں کےفیصلےبھی ڈیٹا کی بنیاد پرکیےجارہےہیں۔

حکام کےمطابق جلوس کے آغاز سےاختتام تک مرکزی کنٹرول روم کوریئل ٹائم مانیٹرنگ کی سہولت حاصل ہوگی،جس کے ذریعے صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا سکے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے