برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر مستعفی، لیبر پارٹی کی قیادت سے دستبرداری کا اعلان

Britain announces talks with 35 countries on the Strait of Hormuz, US likely not invited

کیئر اسٹارمر نے برطانیہ کے وزیرِ اعظم اور لیبر پارٹی کی قیادت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اقتدار کی منظم منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے نئے قائد کے انتخاب تک اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیئر اسٹارمر نے بتایا کہ انہوں نے آج صبح King Charles III سے بات چیت کی اور پارٹی کی خواہش کے مطابق لیبر پارٹی کی قیادت سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قیادت کے انتخابی عمل کی تکمیل تک وہ وزیراعظم کے فرائض انجام دیتے رہیں گے تاکہ اقتدار کی منتقلی کا عمل ہموار انداز میں مکمل ہو سکے۔

کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران ان کی حکومت نے ملکی معیشت کو مستحکم بنانے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔ ان کے بقول بارہا یہ تاثر دیا گیا کہ لیبر پارٹی کمزور ہو چکی ہے، لیکن اس کے باوجود انہوں نے ملک کی خدمت کو اپنی ترجیح بنائے رکھا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ نئے منتخب ہونے والے وزیراعظم اور پارٹی قائد کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے تاکہ حکومتی معاملات میں تسلسل برقرار رہے۔

واضح رہے کہ کیئر اسٹارمر کی قیادت میں لیبر پارٹی نے 4 جولائی 2024ء کے عام انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کی تھی، جس کے نتیجے میں 14 برس سے اقتدار میں موجود کنزرویٹو پارٹی کی حکومت کا خاتمہ ہوا تھا۔

2010ء سے 2024ء کے دوران برطانیہ میں کنزرویٹو پارٹی کے پانچ وزرائے اعظم، David Cameron، Theresa May، Boris Johnson، Liz Truss اور Rishi Sunak برسرِ اقتدار رہے، جبکہ 2024ء میں لیبر پارٹی نے دوبارہ حکومت سنبھالی تھی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے