فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی جس دوران علاقائی ترقی اور امن کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی صدر نے مذاکرات،کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار ، تنازعات کے حل اور علاقائی اسٹیک ہولڈرز کے درمیان افہام وتفہیم کیلئے پاکستان کی کوششوں کوسراہا۔
فیلڈمارشل عاصم منیر نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں فریقین نے خطےمیں امن،خوشحالی اور استحکام کیلئے قریبی مشاورت برقرار رکھنے کےعزم کا اعادہ کیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی صدر نے خطے میں مکالمے، کشیدگی میں کمی اور استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کو سراہا۔ ملاقات میں علاقائی تنازعات کے پرامن حل اور مختلف فریقوں کے درمیان مفاہمت کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کی مسلسل سفارتی کوششوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔
ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
