اجازت کے باوجود بشریٰ بی بی کی فیملی ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل نہ پہنچی

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے حوالے سے بشریٰ بی بی کی فیملی کو پیشگی اطلاع دے دی گئی تھی، تاہم اطلاع کے باوجود اہلخانہ ملاقات کیلئے جیل نہ آئے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ منگل کو بھی بشریٰ بی بی کی فیملی کو ملاقات سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا لیکن وہ اس موقع پر بھی جیل نہیں پہنچی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دو ہفتوں سے ملاقات کی اجازت موجود ہے تاہم اس کے باوجود فیملی کی جانب سے ملاقات نہیں کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کی اجازت حکومتی اعلیٰ شخصیت کی کوششوں سے ممکن ہوئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے