ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان، چند علاقوں میں بارش متوقع

مون سون سسٹم پاکستان پہنچ گیا،جس کے پیش نظر ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

ملک کےمختلف شہروں میں مون سون کی بارشوں نےموسم کارنگ بدل دیا،گجرات،گوجرخان،مریدکے،جہلم، سیالکوٹ اورحافظ آباد میں کہیں موسلا دھار بارش تو کہیں ٹھنڈی ہواؤں نےگرمی اورحبس کازور توڑ دیا۔

محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آباداورگردونواح میں مطلع جزوی ابرآلوداورموسم گرم رہےگا،خیبرپختو نخوا کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنےکاامکان جبکہ دیر،سوات،کوہستان، ایبٹ آباد،مانسہرہ، وزیرستان اورپاڑاچنارمیں چند مقامات پربارش ہوسکتی ہے۔

پنجاب میں مری،گلیات،جہلم،لاہور،شیخوپورہ،سیالکوٹ،نارووال،پاکپتن،وہاڑی،ڈی جی خان،بہاولنگر، اٹک، راولپنڈی اورمیانوالی میں چند مقامات پربارش متوقع ہے،سندھ کےساحلی علاقوں میں چند مقامات پر بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

جبکہ بلوچستان میں شیرانی، موسیٰ خیل،کوہلو،بارکھان میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے،دیگر بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے