کراچی طرز پر بلدیاتی الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا،سعدرفیق

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات تک مطالبہ درست ہے لیکن کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر جواب دیتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کراچی طرز پر بلدیاتی الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا، کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول  سے پوچھ لیں۔

سعد رفیق نے کہا کہ لاہور اور اسلام آباد میں بلدیاتی  انتخابات جلد ہونے چاہیے لیکن خدارا لاہور پر کراچی جیسا بلدیاتی نظام  نافذ نہ  کیا جائے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے