فیفا ورلڈ کپ 2026: مسلمان فٹبالرز کے مذہبی عقائد کا احترام، مین آف دی میچ ٹرافی سے شراب کمپنی کا لوگو ہٹا دیا گیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں جہاں شاندار مقابلے اور نئے ریکارڈز توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، وہیں عالمی فٹبال تنظیم فیفا نے مسلمان کھلاڑیوں کے مذہبی عقائد کا احترام کرتے ہوئے ایک اہم تبدیلی بھی متعارف کرا دی ہے۔

برطانوی اسپورٹس میڈیا پلیٹ فارم ESPN UK اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر کے مطابق فیفا نے مسلمان فٹبالرز کو دی جانے والی "پلیئر آف دی میچ” (مین آف دی میچ) ٹرافی سے شراب بنانے والی کمپنی کا لوگو ہٹا دیا ہے تاکہ اسلامی عقائد اور مذہبی حساسیت کا احترام یقینی بنایا جا سکے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں مصر کے اسٹار فٹبالر محمد صلاح اور ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی کو ملنے والی ٹرافیوں کا تقابلی جائزہ لیا گیا ہے، جس میں واضح فرق دیکھا جا سکتا ہے۔ تصاویر کے مطابق محمد صلاح کو دی گئی ٹرافی پر الکوحل برانڈ کا لوگو موجود نہیں، جبکہ غیر مسلم کھلاڑیوں کو دی جانے والی ٹرافی پر اسپانسر کمپنی کی برانڈنگ برقرار رکھی گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے