سعودی عرب: راس تنورہ میں آرامکو کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 14 افراد جاں بحق

سعودی عرب کے مشرقی شہر راس تنورہ میں سعودی آئل کمپنی آرامکو کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں سوار تمام 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سعودی وزارتِ توانائی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حادثہ آرامکو کے آپریشنز سے وابستہ ہیلی کاپٹر کو پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں 14 مسافروں کی جان چلی گئی جبکہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد سعودی شہری تھے۔

وزارتِ توانائی نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔ حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے