امریکی بحریہ کا ایک سی ہاک (Sea Hawk) ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں عملے کا ایک اہلکار لاپتہ ہو گیا، جبکہ تین دیگر اہلکار محفوظ رہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ٹامپا، فلوریڈا سے جاری بیان میں تصدیق کی کہ حادثے کے بعد لاپتہ اہلکار کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
سینٹ کام کے مطابق حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں سوار عملے کے دیگر تین افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا، تاہم ایک اہلکار تاحال لاپتہ ہے، جس کی تلاش کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
امریکی فوجی حکام نے واضح کیا کہ ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ یا حادثہ کسی دشمن کے حملے کا نتیجہ نہیں تھا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
