وفد میں کونسل آف منسٹرز کے چیئرمین فرخد ارمانوف اور پاکستان میں ازبکستان کے سفیر علیشیر توختایوف شامل تھے، وزیر اعلیٰ نے معزز مہمانوں کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔
ملاقات میں پنجاب اور قراقلپاقستان کے درمیان خصوصی اقتصادی زونز میں تعاون بڑھانے، زراعت، لائیو سٹاک، ٹیکسٹائل اور صنعتی شعبوں میں مشترکہ منصوبوں پر اتفاق کیا گیا، لاہور اور نوکُس (Nukus) کو ’’سسٹر سٹیز‘‘ قرار دینے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔
اس موقع پر قراقلپاقستان کو آلو کی کاشت کیلئے 100 سے 200 ہیکٹر زمین فراہم کرنے کے امکان کا جائزہ لیا گیا جبکہ پنجاب سے ازبکستان کو سالانہ 30 ہزار مویشیوں کی برآمد کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔
وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ازبکستان اور قراقلپاقستان کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کر لی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارتی راہداری اور علاقائی تعاون کو مزید وسعت دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
