آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے عبدالعلیم خان سے اہم ملاقات کی جس دوران انہوں نے ساتھیوں سمیت آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔
آزاد کشمیر کے وزیر زراعت چوہدری علی شان سونی، سابق وزیر صحت نثار انصر ابدالی، وزیراعظم آزاد کشمیر کے سابق مشیر سردار افتخار رشید نے بھی پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔
صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے سردار تنویر الیاس اور ان کے ساتھیوں کا خیرمقدم کیا، شامل ہونے والے تمام رہنماؤں نے پارٹی صدر عبدالعلیم خان کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا
