جیل اصلاحات پر کانفرنس، چاروں وزرائےاعلیٰ نے”اسلام آباد ڈیکلریشن”پر دستخط کر دیئے

جیل اصلاحات پرقومی کانفرنس کے موقع پر چاروں وزرائے اعلیٰ نے’’اسلام آباد ڈیکلریشن‘‘ پردستخط کر دیئے۔

کانفرنس میں جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدیوں کا بوجھ کم کرنے اور قیدیوں کے مسائل حل کرنے پر اتفاق کیا گیا، صوبوں نے  ضمانت، پیرول، پروبیشن اور غیر حراستی متبادل نظام کو مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا ۔

جیلوں میں صحت، ذہنی صحت،غذائیت،صفائی اور بنیادی سہولیات بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ تعلیم، فنی تربیت، منشیات سے بحالی اور رہائی کے بعد بحالی پروگرامز کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

جیل اصلاحات کیلئے صوبائی سطح پر ٹائم لائن،وسائل کی فراہمی اور مانیٹرنگ کا نظام قائم کرنے کا اعلان کیا گیا۔ فوجداری نظام کے تمام اداروں کے درمیان مؤثر رابطے اور بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے خواتین، بچوں، خصوصی افراد اور ذہنی امراض میں مبتلا قیدیوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اظہار کیا جبکہ تشدد، بدسلوکی اور غیرانسانی سلوک کے خاتمے،شکایات کے مؤثر ازالے پر زور دیا۔

جیل اصلاحات آئینی، انسانی اور عوامی تحفظ کا تقاضا قرار دیا گیا، اصلاحات کیلئےمشترکہ قومی کوشش جاری رکھنےکےعزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے